پی ڈی ایم میں دراڑ، اے این پی نے اتحاد چھوڑنے کا اعلان کردیا
اپوزیشن کے 10 جماعتی اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) میں شامل عوامی نیشنل پارٹی نے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ پی ڈی ایم کے اے این پی کو نوٹس کے معاملے پر پارٹی قیادت کا اہم اجلاس ہوا جس میں شوکاز نوٹس پر مشاورت کی گئی۔ ذرائع کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی نے پی ڈی ایم سے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے جبکہ اس حوالے سے پارٹی قیادت نے مشاورت مکمل کرلی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اےاین پی شوکاز کے معاملےپرپی ڈی ایم سے ناراض ہوئی۔ بعد ازاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سینیئر نائب صدر امیرحیدر خان ہوتی نے پریس کانفرنس کی۔