’پریشان طلبا کے لیے کچھ کریں’: عاصم اظہر کی وزیر تعلیم شفقت محمود سے درخواست
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے باعث تعلیمی ادارے کئی ماہ تک بند رہے۔ کیسز میں کمی کے بعد تعلیمی ادارے کھل تو گئے لیکن اب ایک بار پھر تیسری لہر اور بڑھتے کیسز کی وجہ سے دوبارہ تعلیمی ادارے بند کر دیئے گئے ہیں۔ تعلیمی اداروں کے کھلنے اور بند ہونے کی وجہ سے طالبعلموں کی پڑھائی متاثر ہوئی ہے۔ طالبعلم گزشتہ ایک برس سے اسکولز بند ہونے اور کھلنے کی وجہ سے اپنی تعلیم صحیح طرح سے جاری نہیں رکھ سکے ہیں۔ طلبا کی اسی پریشانی کو دیکھتے ہوئے گلوکار عاصم اظہر اب میدان میں کود پڑے ہیں۔