کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین میرواعظ عمر فاروق کی نظر بندی کو پورے 20 مہینے مکمل
کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین میرواعظ عمر فاروق کی نظر بندی کو پورے 20 مہینے مکمل ہوگئے ہیں ۔میرواعظ عمر فاروق کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے سے ایک روز قبل 4 اگست 2019 کو سری نگر میں گھر پر نظر بند کر دیا گیا تھا۔ ترجمان کل جماعتی حریت کانفرنس نے ایک بیان میںمیرواعظ عمر فاروق کی نظر بندی ختم کرکے ان کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین کی غیر قانونی اور غیر اخلاقی نظر بندی کیخلاف بار بار آواز بلند کی جارہی ہے اور مختلف حلقوں سے میرواعظ کی رہائی کا مسلسل مطالبہ کیا جارہا ہے تاہم حکام کی جانب سے ان کی مسلسل اور لگاتار نظر بندی سے میرواعظ کے جملہ بنیادی انسانی حقوق پامال کئے جارہے ہیں جو حد درجہ افسوسناک ہے۔