دیوسائی کے برف زاروں کی ہموار چٹانوں پر سرما میں کی جانے والی پہلی اسکی ٹریورس کے مناظر, وزیراعظم نے تصاویر شیئر کردیں
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے دیوسائی میدان کی خوبصورت تصاویر شیئر کردیں۔وزیراعظم نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ موسم سرما کی سیاحت اور اسکیئنگ ریزارٹس کے امکانات کی دریافت کے سلسلے میں دیوسائی کے برف زاروں کی ہموار چٹانوں پر سرما میں کی جانے والی پہلی اسکی ٹریورس کے مناظر.
Exploring winter tourism and ski resorts feasibility, Deosai plains first ever winter ski traverse. pic.twitter.com/gGSOvHEECR
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) April 6, 2021
واضح رہے کہ دیوسائی نیشنل پارک سطح سمندر سے 13،500 فٹ اونچائی پر واقع اور 3000 مربع کلومیٹر پر پھیلا ہوا ہے۔ نومبر سے مئی تک پارک برف سے ڈھکا رہتا ہے۔