وزیراعظم پاکستان عمران خان کی ہدایت پر قبضہ مافیا کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کی تیاریاں
وزیراعظم پاکستان عمران خان کی ہدایت پر قبضہ مافیا کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کی تیاریاں , پاکستان سیٹیزن پورٹل پر عوام کی سہولت کیلئے خصوصی کیٹگری الاٹ , خصوصی کیٹگری کی بدولت قبضہ مافیا سے متعلق شکایات باآسانی متعلقہ حکام تک پہنچائی جاسکیں گی.قبضہ مافیا سے متعلق خصوصی کیٹگری کا اعلان وزیراعظم عمران نے 4 اپریل کو عوامی رابطے کے پروگرام میں کیا تھا.پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کی جانب سے تمام چیف سیکرٹریز، آئی جیز، چیف کمشنر اسلام آباد اور چیئرمین سی ڈی اے کو مراسلہ.مراسلے کے مطابق تمام چیف سیکرٹریز متعلقہ محکموں کے افسران، کمشنرز، ڈی آئی جیز، ڈپٹی کمشنرز اور ڈی پی اوز کو معاملے کی سنگینی پر خصوصی ہدایات دینگے.قبضہ مافیا سے متعلق وہ شکایات جو کسی بھی عدالت میں زیر سماعت ہو ان پر کوئی کاروائی نہیں کی جائے گی۔ خط کا متن
پرائیویٹ معاملات میں دونوں اطراف کی شنوائی ضروری ہوگی.قبضی مافیا سے متعلق کی گئی شکایات پر کاروائی کی مد میں تمام چیف سیکرٹریز کی سہ ماہی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کی جائے گی.قبضہ مافیا کے خلاف کاروائیاں نہ کرنے پر افسران کا احتساب کیا جائے گا.