جہانگیرترین ملاقات میں پی ٹی آئی چھوڑنے،پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیارکریں گے: شہلا رضا
اسلام آباد: جہاں ایک طرف پی ڈی ایم ٹوٹنے کا آغاز ہو گیا ہے، وہاں پی پی کی شہلا رضا نے جہانگیر ترین سے متعلق ایک سنسنی خیز ٹوئٹ کر کے سیاسی فضا کو مزید گرمانا چاہا، مگر پی ٹی آئی رہنما نے اس کی تردید کر دی ہے۔تفصیلات کے مطابق شہلا رضا نے ایک ٹوئٹ میں جہانگیر ترین سے متعلق بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا جہانگیر ترین پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کر سکتے ہیں۔شہلا رضا نے کہا جہانگیر ترین کی مخدوم احمد محمود سے ملاقات ہوئی ہے، اور وہ اگلے ہفتے کراچی میں آصف زرداری سے ملاقات کریں گے، خیال ہے کہ اس ملاقات میں جہانگیر ترین پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کر دیں گے۔انھوں نے ٹوئٹ میں خیال ظاہر کیا کہ جہانگیر ترین پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کریں گے، اگر واقعی ایسا ہوگیا تو نہ بزدار رہے گا نہ نیازی ہوگا۔