شوہرکی فائرنگ ،بیوی اور اسکی بہن جاں بحق
بہاولنگر کے تھانہ تخت محل کی حدود میں شوہر نے سسرال میں فائرنگ کر کے بیوی اور بہن کو قتل کردیا ۔تفصیلات کے مطابق بہاولنگر میں تلخ کلامی پر شوہر نے سسرال میں فائرنگ کی جس کے نتیجے میں بیوی اور بہن گولیاں لگنے سے جاں بحق ہوگئیں۔پولیس نے کہا کہ ملزم شوکت روٹھی بیوی کو منانے سسرال گیا اور تلخ کلامی پر فائرنگ کر دی۔پولیس نے بتایا کہ ملزم کی وٹے سٹے کی شادی تھی، بہن بھابھی کو بچانے آئی تو اسے بھی فائرنگ کر کے مار دیا۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کر دیا جبکہ ملزم موقع پر فرار ہوگیا۔ لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی گئیں۔