امریکا نے پاکستان سے متعلق سفری ہدایت میں ترمیم کر دی
امریکا نے کورونا کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کامیابیوں کا اعتراف کرتے ہوئے پاکستان سے متعلق سفری ہدایت میں ترمیم کر دی اور کورونا کے حوالے سے زیادہ احتیاط برتنے کے الفاظ ہٹا دئیے۔ امریکی محکمہ خارجہ نے پاکستان کی آبادی کے اسی فیصد حصے کی مکمل ویکسی نیشن کا اعتراف بھی کیا۔سنٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن کی رپورٹ پر ٹریول ایڈوائزری میں ترمیم کی گئی ہے۔ اس سے قبل پاکستان کو ہائی رسک کیٹیگری ون میں شمار کیا جاتا تھا۔