اسپیکر پنجاب اسمبلی نے ڈپٹی اسپیکرکے اختیارات واپس لے لیے
اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی نے ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کے اختیارات واپس لے لیے۔اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق پنجاب اسمبلی آرٹیکل 235 کے تحت ڈپٹی اسپیکر کے اختیارات واپس لے لیےگئے ہیں۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یہ اختیارات اسپیکر کی ہدایات پر واپس لیے جا رہےہیں، نوٹیفکیشن کی کاپی تمام متعلقہ ادراوں کو بجھوا دی گئی ہے۔ترجمان پنجاب اسمبلی کا کہنا ہےکہ اختیارات واپس لیے جانے کے بعد اب ڈپٹی اسپیکر اجلاس طلب نہیں کرسکتے۔ترجمان پنجاب اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ ڈپٹی اسپیکر کے احکامات کا کوئی ڈائری نمبریا ریکارڈ نہیں، پنجاب اسمبلی کا اجلاس 16 اپریل کو ہی ہو گا۔