عمران خان ملک کو انارکی اور انتشار کی طرف لے جارہے ہیں: رہنما ن لیگ محمد زبیر
رہنما ن لیگ محمد زبیر کا کہنا ہے عمران خان ملک کو انارکی اور انتشار کی طرف لے جارہے ہیں۔ محمد زبیر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا خان صاحب نے ملک کا قرض 29 ہزار ارب سے 52 ہزار ارب تک پہنچا دیا۔ یہ ملک کو انارکی اور انتشار کی طرف لے جارہے ہیں۔ نہ صرف ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ واپس ہو گی بلکہ ان کو آئین توڑنے کی سزا بھی ملےگی۔ عمران خان اور ڈپٹی اسپیکر نے آرٹیکل 6 کی خلاف ورزی کی۔ ہم نے ایک ماہ کی کوشش سے حکومت کو گھر بجھوا دیا، ۔ آج پنجاب میں بھی ان کی حکومت ختم ہونے والی ہے۔دانیال عزیز کا کہنا تھا آج میں آپ کے ذریعے قوم کے سامنے کچھ چیزیں رکھنا چاہتا ہوں۔ تمام اخبارات کی فرنٹ لیڈ لگی ہوئی ہے۔ پی ٹی آئی نے خبر پھیلا دی کہ پاکستان کو بہت ڈیڈ لاک پر پہنچا دیا ہے۔ انہوں نے قوم کو بے وقوف بنانے کی کوشش کیوں کی ہے۔ جب یہ پکڑے گئے کہ 35 پنکچر کا ثبوت دیں تو کچھ پاس نہیں تھا۔ ان کی مثال کھودا پھاڑ نکلا چوہا والی ہے۔ ان کے جھوٹ کے پاؤں ہی نہیں تھے۔ ہمیں کہتے ہیں بھاگ رہے ہو، بھاگ ان کی فرح گئی۔