جرائم پیشہ عناصر سے تعلق رکھنے والے پولیس افسروں کو محکمے میں نہیں رہنے دینگے : امین وینس
سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر) محمد امین وینس نے کہا ہے کہ بیٹ انچارج اپنی بیٹ کی ہر خوشی اور غمی میں شرکت کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ بیٹ کے رہائشیوں بلخصوص بیٹ کو ارڈینیٹرز سے ان کا قریبی رابطہ رہے تاکہ وہ اپنی بیٹ کے حالات اور اس میں ہونیوالے کسی بھی واقع سے پوری طرح با خبر ہوں ۔ محمد امین وینس نے کہا کہ بیٹ افسران یا بیٹ کانسٹیبلوں کا اگر کسی منشیات فروش ، قمار باز یا قحبہ خانے چلانے والوں کے ساتھ کوئی تعلق نظر آیا تو پھر انہیں محکمے میں رہنے کا کوئی حق نہیں ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ بیٹ کو ارڈینیٹرز کی یہ بنیادی ذمہ داری ہے کہ وہ جس طرح اپنے علاقے کے تمام گھروں میں ہونے والی کسی بھی غیر معمولی سر گرمی پر نظر رکھیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج سبزہ زار سرکل کے بیٹ کوارڈینیٹرز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جس میں تھانہ سبزہ زار ہنجروال اور مصطفی ٹاﺅن کے بیٹ کو ارڈینیٹر نے شرکت کی ۔