روس میں ٹڈیوں نے فصلیں تباہ کردیں، علاقے میں ایمرجنسی نافذ
روس کے جنوبی علاقے میں ٹڈیوں نے فصلیں تباہ کردیں جس کے باعث علاقے میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔80 ہزار ہیکٹرز رقبے پر پھیلی مکئی اور دیگر فصلوں کو ٹڈیوں نے نقصان پہنچایا۔ 30 سال بعد پیش آنے والے ایسے واقعہ نے کسانوں کو شدید نقصان پہنچایاجس پر روسی وزیر زراعت نے ایمرجنسی نافذ کردی۔