تحریک انصاف ارکان قومی اسمبلی کے ڈی سیٹ ہونے کا خطرہ ٹل گیا

اسپیکر ایاز صادق کے چیمبر میں پارلیمانی رہنماوں کا اجلاس ہوا۔ جس میں تحریک انصاف ارکان کے معاملے پر طویل مشاورت کی گئی ۔تاہم ایاز صادق تمام رہنماوں کو قائل کرنے میں کامیاب ہو گئے۔جس کے بعد متحدہ اور جے یوآئی اپنی تحاریک غیر مشروط واپس لینے پر آمادہ ہو گئیں ۔بعد میں قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت شروع ہوا۔ایوان سے خطاب کرتے ہوئے اسپیکر ایاز صادق نے کہا معاملے پر صورت حال گھمبیر تھی اور بحیثیت اسپیکر قومی اسمبلی انہیں اہم اور مشکل فیصلہ کرنا تھا۔انہوں نے کہا بہت سے دوستوں کے منع کرنے کے باوجود الطاف حسین سے رابطہ کیا ۔الطاف حسین سے کہا ان کی حالیہ تقاریر سے ملک کی سیاسی و قومی فضا بوجھل ہے ۔ایسے بیانات سے فوج رینجرز پولیس اور قوم کی دل آزاری ہوتی ہے ۔الطاف حسین نے کہا فوج رینجرز اور پولیس ان کی ہےالطاف حسین نے کہا ارکان پارلیمںٹ اور سیاسی رہنما ان کے بھائیوں اور بیٹے کی طرح ہیں ۔اسپیکر ایاز صادق نے کہا کہ الطاف حسین نے درخواست کی تھی کہ ان کی گفتگو ایوان میں بتائی جائے ۔اسپیکر کے خطاب کے بعد متحدہ کے سلمان بلوچ اور جے یو آئی کی نعیمہ کشور نے اپنی اپنی تحاریک واپس لے لیں۔جس پر ایوان نے ڈیسک بجا کر مبارک باد پیش کی ۔بعد میں مولانا فضل الرحمان نے پارلیمنٹ، آئین اور جمہوریت کی بالادستی کیلئے قرار داد پیش کی ۔جسے متفقہ منظور کر لیا گیا