قرار داد کو غیر مشروط طور پر واپس لیا ہے،ہمارا مقصد کسی جماعت کو ڈی سیٹ کرنا نہیں تھا: فاروق ستار
پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں اہم باب کا اضافہ کردیا گیا ہے،اب تمام سیاسی لوگوں کو ایک دوسرے پر الزامات لگانے کا سلسلہ ختم کردینا چاہیے،ان کا کہنا تھا کہ وہ رینجرز، فوج یا سیاسی جماعتوں کے خلاف نہیں ہیں، الطاف حسین نے ساتھیوں کے ساتھ مشاورت کے بعد تحریک واپس لینے کا فیصلہ کیا ہےاس سے قبل پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی قرارداد غیر مشروط طورپرواپس لی ہے،،فاروق ستار کا کہنا تھا کہ وہ اپنے موقف پر قائم ہیں،تاہم جمہوریت کے استحکام اور دوام کے لیے تحریک واپس لی ہے،تحریک لانے کا مقصد اس معاملےکےآئینی اورقانونی پہلوؤں پر ایوان کی توجہ مبذول کرانا تھا