ایم کیوایم کابھارتی ہائی کمشنرکوخط لکھنا ملک دشمنی ہے،ایسا کرنےوالوں کو پاکستانی بھی نہیں سمجھتا:خواجہ آصف

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم اور جے یوئی آئی فے نے غیر مشروط طور پر تحاریک واپس لیں،سیاسی قیادت ذمہ داری کا مظاہرہ کررہے ہیں،انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے تمام حربے استعمال کرلیے ہیں،اب انہیں سبق سیکھ کر مستقبل کیلئے کام کرنا چاہیےخواجہ آصف نے کہا کہ ایم کیوایم کابھارتی ہائی کمشنرکوخط لکھنا ملک دشمنی ہے،حالات جیسے ہوں دشمن کا دروازہ نہیں کھٹکھٹانا چاہیے،ایسا کرنےوالوں کو پاکستانی بھی نہیں سمجھتا