بھارت الزام تراشی سے گریز کرے، اگر کسی پاکستانی کے بھارت میں کسی واقعے میں ملوث ہونے کے ثبوت ہیں تو فراہم کیے جائیں:دفتر خارجہ

اسلام آباد میں ہفتہ وارمیڈیا بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت نے قومی سلامتی کے مشیروں کی ملاقات کییلئے 23،24اگست کی تجویز دی ہے، اس پر غور کیا جا رہا ہے تاہم ملاقات کے ایجنڈے کے حوالے سے کچھ کہنا ابھی قبل ازوقت ہو گا۔ قاضی خلیل اللہ نے کہا کہ بھارت الزام تراشی سے گریز کرے، اگر کسی پاکستانی کے بھارت میں کسی واقعے میں ملوث ہونے کے ثبوت ہیں تو فراہم کیے جائیں۔۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی شہری گیتا کی بھارتی ہائی کمشنر سے ملاقات کرا دی گئی ہے، چندا بی بی کے معاملے پر پاکستانی ہائی کمشنر بھارتی وزارت خارجہ سے رابطے میں ہیں ۔ ممبئی حملہ کیس کے ٹرائل کے لیے بھارت سے مزید معلومات کا انتظار ہےترجمان نے برطانوی ہائی کمشنر کی چودھری نثار سے ملاقات میں الطاف حسین کو پاکستان لانے سے متعلق گفتگو سے متعلق سوال پر جواب دیا کہ اس مسئلے پر وزیر داخلہ تفصیلی روشنی ڈال چکے ہیں۔قاضی خلیل اللہ نے بتایا کہ وزیراعظم 10اگست کو بیلاروس کے دورے پر جائیں گے،بیلاروس کے صدر کے ساتھ وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے اور متعدد ایم او یوز پر دستخط کیے جائیں گے۔