ادھم پور میں بھارتی فوجی قافلے پر حملے کے الزام میں گرفتار عثمان خان پاکستانی شہری نہیں،نادرا نے بھارتی الزامات مسترد کر دیئے

حکومتی ذرائع کے مطابق سرینگر سے بھارتی فوجی قافلے میں مبینہ حملے کے وقت گرفتار ہونے والے حملہ آور عثمان خان کے پاکستانی ہونے والے بھارتی الزامات میں کوئی صداقت نہیں یہ الزام بالکل بے بنیاد ہیں،حکومتی ذرائع کے مطابق نادرا ڈیٹا میں بھی عثمان خان کے پاکستانی ہونے کے ثبوت نہیں ملے ہیں،عثمان خان کو سرینگر میں بھارتی فوج پر حملے کے وقت حراست میں لیا گیا تھا،بھارت اس سے قبل بھی پاکستان پر الزمات عائد کرتا رہا ہے تاہم کوئی بھی واضح ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہا ہے،،بھارت نے الزام عائد کیا تھا عثمان خان پاکستان کے شہر فیصل آباد سے تعلق رکھتا ہے لیکن ایسی کوئی چیز نادرا کے ریکارڈ سے ثابت نہ ہو سکی ،بھارتی میڈیا کے مطابق کل کے حملے میں جہنم رسید ہونیوالے بھارتی فوجیوں کی آخری رسومات ادا کر دی گئ ہیں ،،حملے میں زخمی دس میں سے تین فوجیوں کی حالت اب بھی تشویشناک ہے