محکمہ موسمیات کے مطابق چاند گرہن کا نظارہ پاکستان میں کیا جاسکے گا
محکمہ موسمیات کے مطابق رواں سال کا دوسرا چاند گرہن سات اگست کی رات آٹھ بجکر پچاس منٹ پر شروع ہو گا جو آٹھ اگست کو ایک بج کر اکیاون منٹ پر ختم ہو گا،،، اس دوران چاند کو جزوی گرہن دس بجکر تئیس منٹ پر لگے گا اور اس کی روشنی مدہم ہو جائے گی،،، جزوی چاند گرہن بارہ بجکر اٹھارہ منٹ پر ختم ہو جائے گا جس کے بعد چاند کی روشنی دوبارہ واپس معمول کے مطابق آنا شروع ہو جائے گی،،، محکمہ موسمیات کے مطابق چاند گرہن کا نظارہ پاکستان میں کیا جاسکے گا ۔۔۔