آزدی کا جشن منانا زندہ قوموں کا شعار ہے

06 اگست 2017 (13:07)

پاکستانی قوم ہر سال شایان شان طریقے سے آزادی کا جشن منا کر زندہ دلی کا ثبوت دیتی ہے،ملک بھر میں بچے اور بڑے جشن آزادی کوملی جوش وجذبےسے منانے کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ قومی پرچموں، جھنڈیوں سمیت دیگراشیا کی خریداری میں تیزی آگئی ہےخصوصاً ننھےبچوں کاخریداری کاشوق قابل دیدہے۔ جشن آزادی سےقبل ہی بازاروں میں ہرطرف سبزہلالی پرچم لہراتے ہوئے نظرآرہے ہیں۔ جشن آزادی منانے کی تیاریاں پاکستانیوں کی پاک سرزمین سے والہانہ محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔