وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی حلف برداری کےموقع پر ان پراورعمران خان پرحملے کا منصوبہ بنایاگیا:سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور سربراہ عوامی مسلم لیگ کے مابین ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔ عمران خان نے شیخ رشید کو کل بنی گالہ میں ہونے والے اجلاس میں شرکت کی دعوت دے دی۔ شیخ رشید نے بنی گالہ میں ہونے والے اجلاس میں شرکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ کل اڑھائی بجے عمران خان کی رہائش گاہ پر جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی حلف برداری والے روز پانچ افراد پر مشتمل گروہ ان پر اور عمران خان پر حملہ کرنا چاہتا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان سے ٹیلیفونک رابطے میں نوازشریف کی نااہلیت کے بعد کی مجموعی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔