انڈونیشیا : زلزلے سےعمارتیں گرنے اور ملبےتلے دبنے سے 82 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی

حکام کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر سات ریکارڈ کی گئی ہے اور اس کی گہرائی دس کلومیٹر تھی۔ زلزلے کے نتیجے میں متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا اور درجنوں افراد زخمی ہوئے ہیں، حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں بجلی کا نظام ناکارہ ہونے اور تاریکی کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ بڑی تعداد میں لوگوں نے کھلے آسمان تلے رات گزاری، زلزلے کے بعد سونامی کی وراننگ جاری کی گئی تھی لیکن اسے چند گھنٹوں کے بعد واپس لے لیا گیا تاہم اب بھی حکام نے لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ ساحلی علاقے سے دور رہیں،
انڈونیشیا میں سات شدت کے زلزلے نے تباہی مچادی۔ زلزلے سے عمارتیں منہدم ہوگئیں ملبے تلے دب کر ہلاک ہونیوالے افراد کی تعداد اکانوے تک پہنچ گئی۔
انڈونیشیا کے سیاحتی جزیروں بالی اور لومبوک میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔
ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت سات اور گہرائی پندرہ کلو میٹر تھی۔ بالی میں زلزلے کے جھٹکے کئی سیکنڈز تک محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہیں لوگ گھروں اور سیاح ریستورانوں اور ہوٹلوں سے باہر نکل آئے۔ زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی جس کے بعد دونوں سیاحتی مقامات پر سیر و تفریح کے لیے آنے والے سیاحوں میں خوف وہراس پھیل گیا ۔ ۔ زلزلے سے جزیرے پر نظام زندگی معطل ہوکر رہ گیا، متعدد عمارتوں اور گھروں کو نقصان پہنچا، بجلی کا نظام معطل ہوگیا۔ عمارتوں کے ملبے تلے دب کر سینکڑوں لوگ زخمی ہوگئے۔ اسی جزیرے میں گذشتہ ہفتے چھ اعشاریہ چار شدت کا زلزلہ آیا تھا جس کے نتیجے میں چودہ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔۔
montage
انڈونیشیا کے سیاحتی جزیروں بالی اور لومبوک میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔
ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت سات اور گہرائی پندرہ کلو میٹر تھی۔ بالی میں زلزلے کے جھٹکے کئی سیکنڈز تک محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہیں لوگ گھروں اور سیاح ریستورانوں اور ہوٹلوں سے باہر نکل آئے۔ زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی جس کے بعد دونوں سیاحتی مقامات پر سیر و تفریح کے لیے آنے والے سیاحوں میں خوف وہراس پھیل گیا ۔ ۔ زلزلے سے جزیرے پر نظام زندگی معطل ہوکر رہ گیا، متعدد عمارتوں اور گھروں کو نقصان پہنچا، بجلی کا نظام معطل ہوگیا۔ عمارتوں کے ملبے تلے دب کر سینکڑوں لوگ زخمی ہوگئے۔ اسی جزیرے میں گذشتہ ہفتے چھ اعشاریہ چار شدت کا زلزلہ آیا تھا جس کے نتیجے میں چودہ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔