مشرقی افغانستان میں ایک خودکش حملے میں نیٹو سپورٹ مشن کے تین فوجی مارےگئے

مشرقی افغانستان میں ایک خودکش حملے میں نیٹو سپورٹ مشن کے تین فوجی مارے گئے، تینوں فوجیوں کا تعلق جمہوریہ چیک سے تھا، حملہ افغان صوبے پروان کے دارالحکومت چاریکار کے نواح میں کیا گیا۔ حملے میں ایک امریکی اور دو افغان فوجی زخمی ہیں۔ طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔ نیٹو فوجی پیدل گشت پر تھے، جب انہیں حملے کا نشانہ بنایا گیا، جمہوریہ چیک نے افغانستان میں اپنے فوجیوں کی تعداد دوسوتیس سے بڑھا کر تین سو نوے کی تھی، جس کے بعد یہ فوجی دوہزاربیس تک افغانستان میں تعینات رہیں گے،
دوسری جانب صوبہ فراح میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے محکمہ شماریات کے سربراہ ہلاک ہو گئے، جبکہ جنوبی صوبہ زبول میں افغان فورسز اور طالبان میں جھڑپ کے دوران ایک افغان فوجی اور ایک طالبان جنگجو کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے،