چین کے شہر گونگزو میں پھنسےپاکستانیوں کو لینے کیلئے نجی ایئر لائن کا طیارہ لاہور سے روانہ ہوگیا ہے۔

چینی شہر گونگزو میں پھنسے پاکستانیوں کو چین سے واپس لانے کے لیے پاکستانی طیارہ صبح روانہ ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق طیارہ بھارت، بنگلہ دیش، میانمار سے ہوتا ہوا چین جائے گا۔ ترجمان دفترخارجہ کے مطابق چین میں اب صرف چھیالیس مسافر رہ گئے ہیں۔ پاکستانی قونصل جنرل نے چینی ایئرپورٹ پر مسافروں سے ملاقات بھی کی۔ واضح رہے کہ شاہین ایئرلائن کی بدنظمی کے باعث گزشتہ آٹھ روز سے دوسو ساٹھ پاکستانی چینی ایئرپورٹ پر محصور تھے۔