یف بی آر ملک میں اوربیرون ملک اثاثے ظاہر نہ کرنے والے افراد کونوٹس جاری کررہاہے

ایف بی آر کے مطابق ایمنسٹی سکیم کی معیاد ختم ہونے کے بعد نوٹس دومراحل میں بھجوائے جائیں گے۔
پہلے مرحلے میں برطانیہ میں مقیم ایک ہزار پاکستانیوں کو نوٹس بھیجے جائیں گے ۔ برطانیہ کے ٹیکس حکام نے ایف بی آر کے ساتھ جائیداد کے مالک پاکستانیوں اور رینٹل آمدن حاصل کرنے والوں کی مکمل تفصیلات کا تبادلہ کیا ہے۔
دوسرے مرحلے میں متحدہ عرب امارات میں جائیدادیں خریدنے والے مزید پانچ سو پاکستانیوں کو نوٹس جاری کئے جائیں گے۔