نو منتخب ایم پی اے طارق دریشک ملتان کے نشتر اسپتال میں انتقال کرگئے

دریشک فیملی سے تعلق رکھنے والے نومنتخب ایم پی اے طارق دریشک 1966 میں راجن پور کے نواحی علاقے آسنی میں پیدا ہوئے۔
انہوں نے 2003 میں سیاست میں حصہ لینا شروع کیا اور الیکشن 2013 میں مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر انتخاب لڑا لیکن جیت نہ سکے۔
حالیہ عام انتخابات میں وہ پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر الیکشن جیت کر حلقہ پی پی 296 سے ایم پی اے منتخب ہوئے تھے۔