شمالی کوریائی وزیر خارجہ کل ایران پہنچیں گے۔

شمالی کوریا کے وزیر خارجہ ری یونگ ہو منگل کو ایران کے دارالحکومت تہران پہنچیں گے۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق وہ اس دورے کے دوران اپنے ہم منصب محمد جواد ظریف سے ملاقات کریں گے۔ ری ہونگ کا دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب امریکا نے 2015ءکی ایرانی جوہری معاہدے سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے ایرانی حکومت پر ایک دفعہ پھر پابندیوں کا نفاذ کیا ہے۔واضح رہے کہ شمالی کوریائی وزیر خارجہ نے رواں برس اپریل میںآذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں غیروابستہ تحریک کے اجلاس میں بھی اعلیٰ سطحی ایرانی وفد سے ملاقات کی تھی۔ 2017 میں صدر حسن روحانی کی حلف برداری کی تقریب میں شمالی کوریائی وفد بھی شریک ہوا تھا۔