سعودی عرب: نابینوں کیلئے انٹرنیٹ اورسمارٹ موبائل فون کورسز

سعودی عرب کیکنگ خالد سپیشلسٹ آئی ہسپتال نے نابینوں اور کمزور نظر والے افراد کےلئے انٹرنیٹ، سمارٹ موبائل اور دیگر آلات کے استعمال کے تربیتی پروگرام شروع کردیئے گئے۔ سعودی اخبار کے مطابق ہسپتال انتظامیہکا مقصد نابینوں کو معاشرے میں ضم کرنا اورانکے ساتھ ربط و ضبط مضبوط بنانا ہے۔ہسپتال انتظامیہ کے مطابق ان خصوصی افراد کو انٹرنیٹ اور سمارٹ فون ایپلی کیشن کے ذریعے معاشرے میں موثر کردارادا کرنے کے قابلبنانا ہے۔ ان افراد کو فوٹو گرافی بھی سکھائی جارہی ہے۔ ان خصوصی افرادکے مختلف خاندانوں کو بھی اس پروگرام میں شامل کیا ہے تاکہ سب ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھاسکیں۔