وینزویلا کے صدر پر حملے کی سازش میں ملوث 6 افراد گرفتار

وینزویلا کے وزیر داخلہ نیسٹور ریفیرول نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر نیکولس میدورو پر ڈرون طیاروں کی مدد سے قاتلانہ حملے میں ملوث 6 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیر داخلہ نیسٹور ریفیرول کا کہنا ہے کہ صدر پرحملے کی سازش میں ملوث6 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ہے اور ان سے تفتیش جاری ہے۔واضح رہے کہ وینزویلا کے صدر نکولس مدورو گزشتہ روزایک ڈرون حملے میں بال بال بچ گئے تھے تاہم اس حملے میں سات فوجی زخمی ہوئے۔