ملک میں بارشوں کا سلسلہ شروع، بدھ تک بادل جم کے برسیں گے۔

ملک بھرمیں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہو گیا،بالائی و زیریں خیبرپختونخوا، وسطی و جنوبی پنجاب ،مشرقی بالائی اور وسطی سندھ،شمال مشرقی بلوچستان،اسلام آباد اورکشمیر میں بادل دل کھول کے برسیں گے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران ہزارہ، راولپنڈی،گوجرانوالہ ڈویژن، اسلام آباد، کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ مالاکنڈ، پشاور، مردان، کوہاٹ، لاہوراور گلگت بلتستان میں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے،جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور شدید مرطوب رہیگا۔
گزشتہ روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور شدید مرطوب رہا، سب سے زیادہ گرمی چلاس ،دادو،دالبدین اور نوکنڈی میں ریکارڈ کی گئی۔