عالمی منڈی میں خام تیل کے نرخ بڑھ گئے۔

عالمی منڈی میں خام تیل کے نرخ بڑھ گئے جس کی وجہ امریکا کی جانب سے ایرانی کروڈ کی مارکیٹ میں سپلائی پر پابندی لگائے جانے کا امکان ہے۔ سنگاپور مرکنٹائل میں نیویارک میں کنٹریکٹ کے تحت ستمبر کے لئے سپاٹ برنٹ نارتھ کروڈ کی سپلائی 47 سینٹ (0.6 فیصد) اضافہ کے ساتھ 73.68 ڈالر فی بیرل اور امریکی کروڈ ڈبلیو ٹی آئی کی سپلائی 37 سینٹ ( 0.5 فیصد) اضافہ کے ساتھ 68.86 ڈالر فی بیرل طے پائی۔ جولائی میں سعودی عرب نے 10.29 ملین بیرل یومیہ خام تیل نکالا جو کہ جون کے مقابلے 200,000 بیرل یومیہ کم رہا۔ روس، سعودی عرب اور امریکا مل کر روزانہ 10 سے 11 ملین بیرل یومیہ کروڈ پیدا کر رہے ہیں جو گلوبل آئل ڈیمانڈ کا تہائی حصہ بنتا ہے۔