ایشیائی فوریکس مارکیٹس میں امریکی ڈالر کو استحکام، یورو کی قدر میں کمی

ایشیائی فوریکس مارکیٹس میں پیر کو امریکی ڈالر کو استحکام حاصل رہا جس کی وجہ امریکا میں روزگار اور ملازمتوں کی شرح میں اضافہ اور فیڈرل ریزرو کی جانب سے مرکزی شرح سود میں اضافہ کا امکان ہے۔ ٹوکیو ٹریڈ میں ڈالر کی شرح تبادلہ 111.34 ین رہی جبکہ جاپانی ین کی قدر میں 0.1 فیصد کمی آئی۔ یورو کی شرح تبادلہ کم ہو کر 1.1563 ڈالر رہی جبکہ برطانوی پاﺅنڈ 1.2997 ڈالر اور آسڑیلوی ڈالر 0.7394 میں تبدیل ہوا۔