سپریم کورٹ نے بنی گالہ تجاوزات کیس میں حد بندی میں تاخیر پر سرویئرجنرل آف پاکستان کو کل ذاتی حثیت میں طلب کرلیا

چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے بنی گالہ تجاوزات کیس کی سماعت کی چیف جسٹس نےبنی گالہ کی حدبندی سے استفسار کیا تو ڈپٹی سروے جنرل نے بتایاکہ 17 کلومیٹر میں سے ساڑھے چارکلومیٹرتک کی حدبندی ہوچکی ہے، بنی گالہ کی مکمل حدبندی کیلئے مزید 45 روز درکارہیں چیف جسٹس برہمی کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ عدالتی حکم کے باوجود سست رفتاری کا مظاہرہ کیا گیا ،ایک ماہ میں مکمل حدبندی کویقینی بنایا جائے ، سرکاری وکیل نے بتایاکہ سروے آف پاکستان نے ابھی تک گن اینڈ کنٹری کلب کی حدبندی نہیں کی چیف جسٹس نے سروے آف پاکستان کے سربراہ سے متعلق استفسار کیا تو وکیل نے بتایاکہ سرویئرجنرل آف پاکستان جمیل اخترراؤ ہیں۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ سرویئرجنرل آف پاکستان ذاتی حیثیت میں پیش ہوکرحدبندی میں تاخیرکی وجہ بتائیں۔