قومی ایئر لائین میں گذشتہ دس سال میں بڑے پیمانے پر بھرتیوں کا انکشاف

سپریم کورٹ پی آئی اے خسارہ معاملہ پر سماعت ہوئی۔ جس میں قومی ایئر لائین میں گذشتہ دس سال میں بڑے پیمانے پر بھرتیوں کا انکشاف کیا گیا۔ دس سالوں میں قومی ایئر لائین میں 4795 افراد کو بھرتی کیا گیا۔ انکشاف پی آئی اے کی جانب سے سپریم کورٹ میں جمع رپورٹ میں کیا گیا، تحریک انصاف کے وکیل رہنما نعیم بخاری نے پی آئی اے کی رپورٹ جمع کرائی۔
رپورٹ کے مطابق 2008 سے 2013 تک 3917 افراد کو قومی ائیر لائین میں بھرتی کیا گیا۔ 2014 سے 2017 تک 878 افراد کو پی آئی اے میں بھرتی کیا گیا۔
خسارے میں چلتی ائیر لائین میں بڑی پیمانے پر سیاسی بھرتیاں ہوئی۔ قومی ایئر لائین خسارہ نکالنے اور بحالی کا کوئی پروگرام نہیں بنایا گیا۔
سپریم کورٹ میں جمع کرائے گئے جواب کے مطابق 2008 میں 553، 2009 میں 867، 2010 میں 1298 افراد کو بھرتی کیا گیا۔ 2011 میں 662، 2012 میں 279، 2013 میں 258 افراد کو بھرتی کیا گیا۔ 2014 میں 23، 2015 میں 420، 2016 میں 357 اور 2017 میں 78 افراد کو ملازمت دی گئی۔