امریکہ: طیارہ گر کر تباہ، 5 افراد ہلاک

امریکی ریاست اوکلاہاما میں ایک چھوٹا طیارہ گرنے کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے۔ حکام کے مطابق طیارہ ریاست اوکلاہاما کے شہر پونکا سے 145 کلومیٹر کے فاصلے پر پرواز کے تھوڑی دیر بعد گرگیا۔ طیارہ گرنے کے بعد آگ کی لپیٹ میں آ گیا۔ ہلاک ہونے والوں کی شناخت کے بارے میں تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔