اگست کا مہینہ شروع ہوتےہی ملک بھرکی طرح شہر قائد میں بھی جشن آزادی کی تیاریاں عروج پرہیں

پاکستان کا اکہترواں جشن آزادی شایان شان طریقے سے منانے کیلئے تیاریاں اپنے عروج پر پہنچ گئیں، شہرکے گلی کوچوں، محلوں، شاہراہوں،عمارتوں اور دیگر مقامات کوخوبصورتی سے سجایا جارہا ہے،جشن آزادی کی تیاریوں کے حوالے سے بچوں، نوجوانوں، خواتین اور بڑے سب ہی میں جوش و خروش پایا جاتا ہے۔آزادی کے جشن کو پہلے سے زیادہ شاندار انداز سے منانے کے لئے لوگوں نے ماہ اگست کا آغاز ہوتے ہی جشن آزادی منانے کے لئے خریداری شروع کردی،شہریوں کی بڑی تعداد جھنڈے،جھنڈیاں،بیجز، سبزرنگ کی شرٹس اوردیگرچیزیں خریدنےمیں مصروف ہیں۔بازاروں میں ہر طرف سبز رنگ ہی نمایاں ہے،بچے ہوں یا بڑے ہر کوئی وطن عزیز کی آزادی کے جشن کو خوب سے خوب تر منانے کے لئے خریداری کر رہے ہیں، دکانداروں کا کہناتھاکہ اس سال شہری یوم آزادی کی خریداری میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں اور کاروبار بھی اچھا ہو رہا ہے،
ساٹ اسٹال مالک
آزادی کی نعمت پر اللہ کا شکر ادا کرنے میں ہر پاکستانی اپنے اپنے انداز میں ملک سے محبت اور آزادی کی اہمیت کا اظہار کررہا ہے،کیمرامین محمد شمشاد کیساتھ جاوید قائم خانی وقت نیوز کراچی۔۔