شہراقتدارمیں تین روزہ پولیو مہم کاآغازہوگیا

شہراقتدارمیں تین روزہ پولیو مہم کاآغازہوگیا،، پولیو کیمپین کا آغاز کرتے ہوئےچیف کمشنر اسلام آباد جودت ایاز کا کہنا تھا کہ پانچ ہزار سے زائد پولیو ورکرزپولیو کمپین کا حصہ ہیں،جو تین لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گے، چیف کمشنر جودت ایاز نےکہاکہ راولپنڈی انتظامیہ اور سی ڈی اے کے تعاون سے پولیو کمپین کامیاب رہتی ہے،اس سال بھی کوئی پولیو کیس سامنے نہیں آیا۔ چیف کمشنر نے بتایا ہے کہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر آصف کی اسلام ابادمیں پولیو کمپین کی سربراہی کرینگے۔