وینزویلا ڈرون حملے میں امریکا کا ہاتھ نہیں۔ مشیرامریکی قومی سلامتی

امریکا نے کہا ہے کہ وینزویلا کے صدر نکولس مادرو پر ڈرون حملے میں اس کا ہاتھ نہیں ہے۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن نے یہ بات اپنے ایک بیان میںکہی۔ انہوں نے کہا کہ وہ بلاشبہ یہ کہہ سکتے ہیں کہ اس حملہ کے پیچھے امریکہ کا ہاتھ نہیں ہے۔ واضح رہے کہ وینزویلا نے ڈرون حملے کا الزام کولمبیا اور امریکا پر عائد کیا تھا۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ نیشنل موومنٹ آف سولجرس ان ٹی شرٹ‘ نامی تنظیم نے حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔