اے ٹی آر کمپنی سے خریدے جانے والے 5 طیارے ایران پہنچ گئے۔

اے ٹی آر کمپنی سے خریدے جانے والے 5 نئے مسافربردار طیارے ایران پہنچ گئے۔ ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق قومی کمپنی (ہما) نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران کی جانب سے خریدے جانے والے اے ٹی آر کے پانچ مسافربردار طیارے ایران پہنچ گئے ہیں۔ نئے جہاز میں 70 مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔ ایران جوہری معاہدے کے نفاذ اور عالمی پابندیوں کے خاتمے کے بعد ایران ایئر کمپنی نے اے ٹی آر کمپنی سے20 مسافربردار طیاروں کی خریداری کےلئے معاہدوں پر دستخط کئے تھے جن میں سے اب تک 13 طیارے ایران کے حوالے کردیئے گئے ہیں۔