روس نے امریکا کی بعض درآمد ی مصنوعات پر اضافی محصولات لگانا شروع کردیا۔

روس نے باقاعدہ طور پر امریکا کی کچھ درآمد ی مصنوعات پر 25 سے 40 فیصد تک اضافی محصولات لگانا شروع کردیا ہے جو امریکا کے خلاف جوابی اقدام ہے۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق روسی وزیراعظم دمتری میدودیف کی طرف سے دستخط کئے گئے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ عالمی تجارتی تنظیم کے قوا ئد و ضوابط کے مطابق امریکا کی طرف سے سٹیل اور ایلومینیم کی مصنوعات پر اضافی محصولات لگانے کے جواب میں اقدام اٹھا نا روس کا حق ہے اسلئے روس نے فیصلہ کیا کہ امریکا کی در آمدی مصنو ٰعات جن میں سڑک کی تعمیر کی مشینری، تیل اور قدرتی گیس کا سازوسامان، دھاتی پروسیسنگ اور راک ڈرلنگ کا سامان اور فائبر آپٹک کی مصنوعات شا مل ہیں، پر 25 سے 40 فیصد کا اضافی محصولات لگایا جائے۔ مقامی میڈیا کے مطابق، امریکا سے روس کے اندر مذکورہ درآمد ی مصنوعات کی مالیت سا لانہ تین ارب سولہ کروڑ امریکی ڈالر تک ہے۔