سپین میں ہوٹلوں نے اپنے کرائے سیاحوں کے لئے کم کر دیئے۔

سپین میں ہوٹلوں نے اپنے کرائے سیاحوں کے لئے کم کر دیئے تاکہ زیادہ سے زیادہ سیاح ترکی یا شمالی افریقہ کا رخ کرنے کے بجائے سپین کی جانب راغب ہوں۔ سپین کی معشیت میں شعبہ سیاحت سے حاصل آمدنی کا حصہ گیارہ فیصد ہے۔ گذشتہ سال سپین میں سیاحوں کی آمد 82 ملین رہی تاہم 2016ءاور 2017ءکے مقابلے کم رہی۔ اس کے باوجود سپین سیاحوں کے لئے دنیا کے دوسرے بڑے ملک کے مقام پر برقرار رہا۔ سپین کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 2013ءسے 2017ءکے دوران سپین میں ہوٹلوں کے کرایوں میں 21.4 فیصد اضافہ ہوا تاہم اب سیاحت میں سپین کے حریف ممالک ترکی، تیونس اور مصر نے سیاحت کے فروغ کے لئے اپنے ہوٹلوں کے کرائے کم کر دیئے ہیں، سپین کے جزائر بلیاریک میں میڈیم پرائس ہوٹلز نے اپنے کرائے 15 فیصد تک کم کر دیئے ہیں جبکہ ترکی کے ہوٹلوں کے کرائے ان سے 73 فیصد تک کم ہیں۔ تیونس میں رواں سال کی پہلی ششماہی میں سیاحوں کی آمد کی تعداد میں 40 فیصد اور سپین میں سیاحوں کی آمد میں 1.8 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ زیادہ تر یورپین سیاحوں نے وہاں کا رخ کیا۔