نگران وزیر اعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری کا سینیٹ کے 46 ویں یوم تاسیس پر پیغام

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری نے سینیٹ کے 46 ویں یوم تاسیس پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان کا قومی ادارہ سینیٹ 46برس سے وفاق اور وفاقی اکائیوں کے حقوق کے تحفظ میں مصروف عمل ہے اور اس ایوان کے قیام کا بنیادی مقصد تمام وفاقی اکائیوں کو ایک جگہ پر نمائندگی دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موثر قانون سازی ، جمہوریت کے استحکام اور عوامی حقوق کے تحفظ کے حوالے سے ایوان بالا انتہائی اہمیت کا حامل ادارہ ہے اور اس دن کو منانے کامقصد سینیٹ کی بالا دستی اور اس کے اعلیٰ اختیارات کے بارے میں عوام میں شعوربیدار کرنا ہے۔ نگران وزیراعلیٰ نے کہا کہ سینیٹ وفاق کی اکائیوں کی علامت اور جمہوریت کی عملداری کی پہچان ہے۔ وطن عزیز میں جمہوریت کے استحکام کیلئے سینیٹ کا کردار کلیدی ہے اور اس ادارے نے آئین کی بالا دستی اور جمہوری عمل کے تسلسل میں ہمیشہ اہم کردار ادا کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سینیٹ ریاستی اداروں کو مضبوط کرکے اس قابل بناتی ہے کہ یہ خودکار طریقے سے عوام کو بہترین خدمات فراہم کر سکیں۔