برطانیہ کی طرز پر ہر ہفتے بطور وزیراعظم ایک گھنٹہ سوالات کے جواب دیا کرینگے,روایتی طرز حکومت اپنا تو حال دیگر جماعتوں جیسا ہوگا۔چئیرمین تحریک انصاف عمران خان

اسلام آباد میں تحریک انصاف کے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ برطانیہ کی طرز پر ہر ہفتے بطور وزیراعظم ایک گھنٹہ سوالات کے جواب دیا کرینگے، وزراء کو بھی صحیح معنوں میں جوابدہ بنائیں گے۔ عمران خان کا کہنا تھا منتخب عوامی نمائندوں نے عوام کے پیسے کو اللہ کی امانت سمجھنا ہے، قوم کا پیسہ بچانا ہے تاکہ عوام کی فلاح پر خرچ کیا جاسکے۔ تمام فیصلے میرٹ پر اور قوم کے مفاد کیے جائیں گے، ایسی بات نہیں کروں گا جس پر خود عمل نہ کروں۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ آپ عوام کی امیدوں پر پورا اتریں اللہ آپ کو وہ عزت دیگا جسکا تصور بھی ممکن نہیں، خود مثال بنوں گا اور آپ سب کو بھی مثال بننے کی تلقین کروں گا۔ ایسا تاریخ میں شاہد ہی ہوتا ہے کہ دوجماعتی نظام میں تیسری جماعت کو موقع ملے، عوام تبدیلی کیلئے نکلے اور اپنا فیصلہ سنایا۔ چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھاکہ ان پر بڑی ذمہ داری آن پڑی ہے، تحریک انصاف کا اقتدار چیلنجز سے بھرپور ہے، عوام ہم سے روایتی طرز سیاست و حکومت کی امید نہیں رکھتے، اگر روایتی طرز حکومت اپنایا تو عوام ہمیں بھی غضب کا نشانہ بنائیں گے۔ ان کا کہنا تھا پختونخوا کے عوام نے تحریک انصاف کی حکومت کی کوششوں کو سراہا،،، عوام ہمیں روایتی سیاسی جماعتوں سے الگ دیکھتے ہیں۔ عوام چاہتے ہیں کہ پارلیمان انکے لئے قانون سازی کرے،عمران خان کا کہنا تھا ہماری یہ جدوجہد پاکستان کا مستقبل بدل دے گی، بائیس سالہ جدوجہد کا پہلا مرحلہ آج مکمل ہوا۔آج اخلاقی طور پر کمزور ترین حزب اختلاف کا سامنا ہے۔