ایم کیو ایم کے ساتھ معاہدہ مجبوری میں نہیں کراچی کے مفاد میں کیا، رہنماء تحریک انصاف فواد چودھری

اسلام آباد کے نجی ہوٹل میں غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے رہنماء تحریک انصاف فواد چودھری کا کہنا تھا کہ کے پی کے اور پنجاب کے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس بھی طلب کرلئے ہیں،، ایم کیو ایم نشستیں جیت کرائی ہے ہمیں ان کی نشستوں ضرورت ہے، ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی کی الگ الگ پالیسیاں ہیں ،،لیکن دونوں پارٹیوں کو ساتھ لیکر چلنا ہے،،، نعیم الحق کا کہنا تھا کہ اس وقت ہماری توجہ اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر کے انتخابات پر ہے، بی این پی کے اختر مینگل سے ملاقات ہوئی ان کے وہی مطالبات ہیں جو دوسال پہلے تھے، عارف علوی کا کہنا تھا کہ مفاہمتی یادداشت کو پی ٹی آئی کے ساتھ مل کر تیار کیا، ایم کیوایم کےساتھ معاہدہ مجبوری نہیں کراچی کے مفاد میں کیا، کوشش ہوگی سندھ اورکراچی کی صورتحال کو بہتر کیا جائے، پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ ہمارے درمیان کوئی اختلاف پہلے تھا نہ اب ہے۔ پارٹی کی طرف سے ملنے والی ذمہ داری کو نبھائیں گے،