عمران خان نے عوام کا ووٹ چوری کیا، الیکشن میں دھاندلی کیخلاف وائٹ پیپر جاری کریں گے،ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب

لاہورمیں صدرمسلم لیگ ن شہبازشریف کی زیرصدارت مرکزی ورکنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ جس میں وفاق اور پنجاب کی سیاسی صورتحال کے حوالے سے معاملات زیرغور آئے۔۔۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں رہنما مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ شرکا نے متفقہ طور پر شہبازشریف کو وزارت عظمیٰ کیلئے امیدوار نامزد کر دیا ہے۔
مریم اورنگزیب نے واضح کیا کہ پنجاب میں حکومت سازی کا فیصلہ نمبرگیم پر ہو گا۔ انہوں نے عام انتخابات کو دھاندلی زدہ قرار دیتے ہوئے الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کا اعلان بھی کردیا۔اجلاس سے خطاب میں صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت سازی کے لیے تمام آپشنز پرغور کیا جا رہا ہے۔ حکومت نہ بنا سکے تو مرکزاورپنجاب میں اپوزیشن کا کردارادا کریں گے۔ اور تمام سیاسی حلیفوں کو ساتھ لے کر چلیں گے