چین میں پھنسے پاکستانیوں کو لیکر نجی ایئرلائن کی پرواز لاہور پہنچ گئی

چین میں پھنسے پاکستانیوں کو لیکر نجی ایئرلائن کا طیارہ لاہور پہنچ گیا، نجی ایئرلائن کا طیارہ سہ پہرساڑھے چار بجے کے بعد لاہور ایئرپورٹ پر لینڈ کیا، طیارے میں دو سو چودہ مسافر سوار تھے، مسافروں میں 185مرد اور خواتین، 27 بچے اور 2چھوٹے بچے شامل ہیں، نجی ائیر لائن کا طیارہ چین کے شہر گوانگزو میں پھنسے پاکستانیوں کو لانے کیلئے گزشتہ رات 2 بجے لاہور سے روانہ ہوا تھا، نجی ائیر لائن کی پرواز این ایل 891 مقامی وقت کے مطابق ایک بجے گوانگزو سے مسافروں کو لے کر لاہور کے لئے روانہ ہوئی تھی، ائیر لائن اور سول ایوی ایشن اتھارٹی کے آپسی معاملات کے باعث پاکستانی شہری چین میں پھنس کر رہ گئے تھے، سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق شاہین ائیرلائین پر سی اے اے کے ڈیڑھ ارب روپے کے واجبات ہیں، جس پر ائیرلائن کے مختلف ممالک اور اندرون ملک کے آپریشن کو بند کردیا گیا تھا۔