پانی کے مسئلے پر پوری قوم ایک ہو چکی ہے ۔۔کالا باغ سمیت چھوٹے بڑے ڈیموں کی تعمیر وقت کی اہم ضرورت ہے ,نگران وزیر آبی وسائل علی ظفر

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کے دوران نگران وزیر پانی و بجلی علی ظفر کا کہنا تھا کہ پانی کا مسئلہ بہت سنجیدہ ہے لیکن ہم نے ماضی میں اسے سنجیدگی سے نہیں دیکھا۔ انڈس واٹر ٹریٹی کے تحت ہم نے پانی محفوظ کرنے کے جو اقدامات کرنے تھے وہ نہیں کیے۔۔ ان کا کہنا تھا کہ کالاباغ ڈیم سیاست کی نذر ہوا لیکن ہم نے متبادل انتظامات نہیں کیے۔کالا باغ ڈیم کی تعمیر کے لیے اتفاق رائے پیدا کرنے کی ضرورت ہے ۔بیرسٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ دیگر چھوٹے ڈیموں پر بھی کام شروع کرنا ہوگا۔۔نہروں کو پکا کرکے بھی کافی پانی بچایا جا سکتا ہے۔۔پانی کے ضیاع کو روکنے کے لیے قانون سازی درکار ہے۔ان کا کہنا تھا آئین کے مطابق 15 اگست تک نومنتخب ارکان کا حلف لینا لازمی ہے۔ الیکشن کمیشن بروقت نوٹیفکیشن جاری کر دے تو 14اگست کے دن بھی وزیراعظم کی تقریب حلف برداری ہو سکتی ہے