مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کیے جانے کے بعد پاکستان کا بھارتی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کر کے شدید احتجاج
بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کیے جانے کے بعد پاکستان نے بھارتی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کر کے شدید احتجاج کیا ہے۔بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کیے جانے کے بعد پاکستان نے احتجاج کرتے ہوئے بھارتی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیااور واضع کیا کہ پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی ، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔سیکرٹری خارجہ نے بھارتی ہائی کمشنر سے مزید کہا کہ بھارت نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کی ہے ۔ بھارت کشمیر میں مزید کسی کاروائی سے اجتناب کرے بصورت دیگر بھارت کے ایسے اقدامات کے سنگین نتائج آئیںگے۔