شمالی کوریا کے انتباہ کے باوجود جنوبی کوریا اور امریکہ کی سالانہ مشترکہ فوجی مشقیں
شمالی کوریا کے انتباہ کے باوجود جنوبی کوریا اور امریکہ نے سالانہ مشترکہ فوجی مشقیں شروع کردی ہیں. شمالی کوریا نے خبردار کیا تھا کہ ان مشقوں سے واشنگٹن او ر پیانگ یانگ کے درمیان ایٹمی مذاکرات متاثر ہوسکتے ہیں۔ جنوبی کوریا کی وزارت دفاع کے ایک عہدیدار نے کہاکہ ان مشترکہ مشقوں کا مقصد حالت جنگ میں کنٹرول حاصل کرنے کی صلاحیتوں کو جانچنا ہے۔