بھارت کا گھناؤنا منصوبہ، آرٹیکل 370 کی منسوخی پر اقوام متحدہ کا اظہار تشویش

مقبوضہ وادی کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے اقدام پر اقوام متحدہ نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ بھارتی اقدام سے پیدا کشیدہ صورت حال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ ترجمان اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ پاک بھارت تصفیہ طلب مسائل کا مذاکرات سے حل نکالا جائے، اقوام متحدہ کے سیکٹری جنرل مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کرچکے ہیں۔ ترجمان کے مطابق سیکریٹری جنرل تمام مسائل کا مذاکرات سے حل پر زور دے چکے ہیں، کشمیر میں عائد پابندیوں سے متعلق آگاہ ہیں، ایل او سی کے اطراف حال ہی میں فوجی نقل وحرکت میں اضافہ دیکھنے میں آیا، فریقین تحمل سے کام لیں۔ خیال رہے مقبوضہ کشمیرمیں صورتحال انتہائی کشیدہ ہے ، کشمیریوں پر زندگی تنگ کرنے کیلئے مزید اڑتیس ہزار فوجی تعینات کردیئے ہیں اور لوگ گھروں میں محصورہوکررہ گئے، کشمیریوں نے کھانے پینے کی اشیا، دوائیں اور پیٹرول جمع کرنا شروع کردیا، اس دوران لوٹ مار کی وارداتوں میں بھی اضافہ ہوا۔