پاکستان افغان امن عمل میں فعال کردار ادا کر رہا ہے:وزیر خارجہ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان افغان امن عمل میں فعال کردار ادا کر رہا ہے اور یہ پاکستان کی ضرورت بھی ہے جس سے علاقائی امن اور روابط کو فروغ ملے گا۔ انہوں نے ایک نجی نیوز چینل کوانٹرویو میں کہا کہ بھارت نے یہ سازش افغان امن عمل کو متاثر کرنے کیلئے کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت پورے خطے کا امن داؤ پر لگانا چاہتا ہے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ اگر بھارت نے پاکستان کے خلاف کوئی بھی مہم جوئی کی کوشش کی تو اسے پاکستان کے منہ توڑ جواب کیلئے تیار رہنا ہو گا